نیپال میں زلزلے کے بعدامریکی نږاد پاکستانی بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف



رضا کار ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں،ڈاکٹر رحیم


کھٹمنڈوٟمشرق نیوزٞنیپال میں زلزلے سے متاظرہ علاقوں میں امریکی نږاد پاکستانی بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف،رضا کار ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نږاد امریکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ امریکہ سے نیپال پہنچنے والی معالجوں کی ٹیم نے ہلی کاپٹر کرائے پر حاصل کرکے ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں موجود دوردراز گاؤں میں پھنسے شہریوں کو بھی امدادی سامان پہنچایا۔امریکی ریاست، اِڈاہو میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر، فہیم رحیم کی قیادت میں یہ وفد 28 اپریل کو ہی کھٹمنڈو پہنچ گیا تھا، جہاں سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر، وہ سندھاول چیک پہنچا، اور کم از کم 30 مقامات پر ایوریسٹ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈنگ کرکے پھسنے ہوئے لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کیں۔ڈاکٹر فہیم رحیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے، خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ انھوں نے اس امدادی مہم کے لئے جو اپیل فیس بک پر کی تھی اس کا بھرپور جواب ملا؛ اور امریکہ سے تین پاکستانی نږاد امریکی ڈاکٹرز سمیت چھ معالجوں کی ٹیم امدادی مہم پر ان کے ہمراہ روانہ ہوئی۔ ڈاکٹر فہیم رحیم اپنے امدادی مہم میں وقفہ دے کر دو دن پہلے ہی واپس امریکہ پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا انھیں اب بھی بڑی تعداد میں فیس بک فرینڈس کی جانب سے امدادی اشیا موصول ہو رہی ہیں، جن کی تقسیم کے لئے ان کی تنظیم جے آر ایم فاونڈیشن نے رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ پاکستانی رضا کار